197

کلرسیداں عمران خان کے چاہنے والوں کا شہر ہے،سہیل اشرف

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں سے حافظ ملک سہیل اشرف سابق تحصیل ناظم اور یاسر منصور صدر تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کی قیادت میں ریلی کی اسلام آباد عمران خان کے استقبال میں شرکت قوم عمران خان کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے بینکنگ کورٹ اور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر زندہ دلان راولپنڈی نے پرجوش استقبال کیا کپتان کے کھلاڑیوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کہ ثابت کر دیا کہ اب عمران خان ہی ملک کو بچا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سئینر راہنما حافظ ملک سہیل اشرف سابق تحصیل ناظم کلر سیداں نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ کلرسیداں تحصیل اور یونین کونسلز کے عہدیداروں ورکرز نے عمران خان کی کورٹ میں پیشی کے موقع پر اظہارِ یکجہتی کیلئے بھرپور انداز میں شرکت کی جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کلرسیداں تحریک انصاف عمران خان چاہنے والوں کا شہر ہے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے جب بھی کال کی کلرسیداں سے کپتان عمران خان کے ٹائیگرز نے بھرپور شرکت کی انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف کلرسیداں کے ان تمام عہدیداروں ورکرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسلام آباد عمران خان کے استقبال میں شرکت کی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں