کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیئے کلرسیداں سے کوٹ نجیب اللہ ہری پور جانے والی فیملی کی کار کو حادثہ،خاتون۔جاں بحق تین افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق نوشاہی مسجد کلرسیداں کے خطیب معروف عالم دین مفتی محمد زاھد یوسف اور حافظ تحسین یوسف کی والدہ کا کوٹ نجیب اللہ ہری پور میں انتقال ہو گیا نماز جنازہ میں شرکت کے لیئے حافظ تحسین یوسف اپنے بیوی بچوں اور خوشدامن کے ہمراہ کلرسیداں سے کرایے کی گاڑی لے کر ہری پور کے لیئے روانہ ہوئے تھے کہ راستے میں گاڑی ٹائر پھٹ جانے سے حادثے کا شکار ہو گئی جس سے تحسین یوسف کی خوش دامن انتقال کر گئیں جبکہ تحسین یوسف کی اہلیہ بیٹا بیٹی زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
151