کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں کے نواحی گاؤں میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جھلس گیا ۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے بھلا گاؤں میں ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا اطلاع ملنےپر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئیں واقعہ میں زخمی شخص کی شناخت 65 سالہ مشتاق کے نام سےہوئی ،ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
93