33

کلرسیداں زمین کے انتقالات میں جعلی ردبدل اراضی ریکارڈ سینٹر اہلکارملازمت سے برطرف

راولپنڈی ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب  اکرام الحق نے کلرسیداں کے موضع بھونی کی 35 کنال اراضی کے 9 جعلی انتقالات کرنے پر کلرسیداں ریکارڈ سینٹر کے اہلکار کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے سروس سینٹر آفیشل اخلاق احمد پر الزام تھا کہ اس نے قبضہ مافیا سے ساز باز کرتے ہوئے دو بہنوں سمیت دیگر کی اراضی کو جعل سازی سے ٹرانسفر کر دیا شاہد رسول کی شکایت پر ابتدائی انکوائری کے بعد ریگولر انکوائری کی گئی جس میں جعل سازی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر اخلاق احمد کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ادھر شاہد رسول نے جعلی انتقالات کے معاملے میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف کاروائی کے لئے محکمہ انٹی کرپشن کو درخواست دے دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں