کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ڈکیتوں کے دورکنی گروہ کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر لی ۔تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر چوہدری مظہر سجاد نے بتایا کہ محمد ہارون سکنہ گوجر خان اور ریاست علی سکنہ ایبٹ آباد نے کلر سیداں بائی پاس پر واقع حسیب ٹریڈرز اور چوکپنڈوری میں عثمان جیولری شاپ پر ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔پولیس کے مطابق ریاست علی نے ایبٹ آباد کے علاقے جبکہ ہارون نے روات اور گوجر خان کے علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔یاد رہے کہ ملزمان نے 13 جون کو حسیب ٹریڈر کی شاپ میں ڈکیتی کرنے کی کوشش میں گارڈ کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا جبکہ 18 جولائی کو چوکپنڈوری میں ایک جیولرشاپ پر بھی ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر گن مین کو زخمی کر دیا تھا۔پولیس نے دوران تفتیش ملزمان سے دس ہزار روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ کر دیا۔پولیس ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے چھاپے مار رہی ہے۔
