کلر سیداں روڈ پر شہری سے گن پوائنٹ پر قیمتی سمارٹ فون سمیت ہزاروں روپے نقدی چھین لی گئی۔تھانہ روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق آراضی کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے شہری عبید اللہ نے روات پولیس کو بتایا کہ دفتر سے گھر کلرسیداں جارہا تھا کہ ہنڈا مؤٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے مآں دی بن سٹاپ کلر روڈ کے قریب گن پوائنٹ پر مجھے روک لیا اور میرے پرس جس میں 35 ہزار روپے نقدی،کریڈٹ کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ،موٹر سائیکل کے سمارٹ کارڈ سمیت قیمتی سمارٹ فون جسکی مالیت تقریباً 82 ہزار روپے ہے چھین کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق روات پولیس نے عبید اللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
