84

کلرسیداں دو نوجوانوں میں جھگڑاٗایک قتل جبکہ دوسرا شدید زخمی

تھانہ کلرسیداں کے علاقے چوآ خالصہ میں علی الصبح دو نوجوانوں میں لڑائی جھگڑاٗایک قتل دوسرا شدید زخمی تفصیلات کے مطابق چوآ خالصہ بازار میں فہیم اور جابر نامی نوجوان ایک دوسرے سے تلخ کلامی بعد لڑ پڑے ۔ لڑائی میں چھری،چاقو کے استعمال سے جابر نامی نوجوان قتل، جبکہ فہیم اختر نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جس کو سیریس حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا گیا،جبکہ جابر نامی زخمی نوجوان ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کرتے وقت راستے میں ہی جانبحق ہوگیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں