176

کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں اور گردونواح میں ماہ صیام اور شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری،کوئی پرسان احوال نہیں ہے۔ائیسکو سب ڈویژن کلرسیداں،چوآ خالصہ اور روات میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے شدید گرمی میں بار بار بجلی کی بندش سے نہ صرف نظام زندگی درہم برہم ہے بلکہ روزے داروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی بندش شیڈول ہے اس کے علاؤہ جبری بندش کا عمل بھی جاری ہے جس سے روزے داروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے شہریوں نے رمضان کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں