111

کلرسیداں‘چوری کے مقدمہ میں نامزد ملزمہ تین سال بعد گرفتار

کلر سیداں ‘چوری کے ایک مقدمہ میں نامزد اشتہاری ملزمہ تین سال بعد گرفتار ہونے کے بعد اسے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔کلر سیداں کے رہائشی محمد فیاض نے 2019میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ انہوں نے اپنی معذور ساس کی دیکھ بھال کیلئے مسماۃ (ن) نامی خاتون کو گھر میں ملازمہ رکھا ہوا تھا جس نے موقع پر گھر میں موجود 55ہزار روپے سے زائد کی نقدی،دس ہزار سعودی ریال،دو عدد موبائل فونز،ایک عدد لاکٹ سیٹ،تین عدد انگوٹھیاں اوردو عدد طلائی چین چوری کر کے فرار ہو گئی تھی جس پر پولیس نے ملزمہ کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا تھا اور گرفتار نہ ہونے پر ملزمہ کو اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا جسے تین سال بعد گرفتار کر کے مقامی عدالت پیش کر دیاگی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں