322

کلرسیداں‘چوری کی واردات‘ چور پچاس لاکھ کیش اورزیورات لے اڑے

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور پچاس لاکھ روپے کی کیش اور چار لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مسماۃ (ش پ) نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں دوبیرن کلاں کی رہائشی ہوں اور تین ماہ قبل کلر سیداں شہر میں شفٹ ہو گئی ہوں اور اب ایک کرائے کے مکان میں رہ رہی ہوں۔دو ہفتے بعد گزشتہ روز جب میں اپنے آبائی گھر گئی تودیکھا گیٹ پر میرے تالے کی جگہ ایک دوسرا تالا لگا ہوا تھا۔ اندر جا کر دیکھا تو سامان بکھرا پڑا تھا اورپڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ میرے گھر سے پچاس لاکھ روپے کی نقدی اور ایک عدد طلائی ہار سیٹ وزنی چار تولے مالیتی چار لاکھ روپے غائب ہیں جنہیں نامعلوم ملزمان میری غیر موجودگی کا فاہدہ اٹھا کر چوری کر کے لے گئے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں