کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک ہفتہ قبل ہونے والے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ملزم عمر فاروق سکنہ محلہ شیخان نے ایاز مختار سکنہ محلہ علم دین کے گھر سے چوری کی واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا تھا جس پر مدعی کی نیپالین اہلیہ نے سفارتخانے سے رابطہ کر کے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل نے ملزم عمر فاروق کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو اس نے واردات کا اعتراف کر لیا۔
455