کلرسیداں (شہزادرضا،نمائند ہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں سے گرفتار پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کی دو لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور ،کارکنان کو رہا کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کے 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد روڈ بلاک کر کے احتجاج کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کلرسیداں کے 9 کارکنان کو رہا کر دیا گیا علاقہ مجسٹریٹ محمد عابد اعوان نے منظور کیں گرفتار کارکنوں میں راراجہ آفتاب جنجوعہ، عاقب علی ، وقار بٹ ، واجد حسین سمیت 7 کارکنان شامل تھے جو دو ماہ سے جیل میں قید تھے کیس کی پیروی چوہدری عرفان احمد ایڈووکیٹ، یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ، وقاص کیانی ایڈووکیٹ،راجہ ارسلان ایڈووکیٹ نے ملزمان کی جانب سے پیروی کی
متعلقہ خبریں