228

کلرسیداں‘پی ٹی آئی وومن ونگ کا ورکرز کنونشن‘کنول شوذب کی شرکت

تحریک انصاف وومن ونگ کلرسیداں کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد. تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں وومن ونگ نبیلہ انعام کے زیر انتظام ورکرز کنونشن میں مہمان خصوصی مرکزی صدر کنول شوذب،ایم پی اے عابدہ راجہ، صدر ضلع راولپنڈی ایم پی اے فرح آغا، پلوشہ، سمیرا رضا، زارا خان، نرگس شاہد، پی پی سات سے امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل شبیر اعوان، ملک سہیل اشرف، ہارون کمال ہاشمی سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر کنول شوذب کا کہنا تھا کہ بیرونی ایجنڈا لیکر ملک پر مسلط ہونے والے لوگ ملک کے لیے مخلص نہیں یہ لوگ اپنی کرپشن کا تحفظ کرنے آئے ہیں ان کی دوماہ کی کارکردگی دیکھیں تو پتہ چلتا ہے انھوں نے خود کو کرپشن بچانے کے لیے دن رات ایک کر کے قانون سازی کی مگر عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا اس موقع خواتین عہدیداران دھمالی کے مقام پر کارنر میٹنگ میں بھی گئیں اور وہاں موجود برجیس جیلانی نے مہمانوں کا استقبال کیا اس موقع بانو جہانگیر ایڈووکیٹ بھی موجود تھیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں