101

کلرسیداں‘نامعلوم چور چار قیمتی بکریاں چرا لےگئے

کلرسیداں کے گردونواح میں مویشی چوری کے واقعات عام ‘لٹوال بھلاکھر سے نامعلوم چور چار قیمتی بکریاں چرا لے گئےتھانہ کلرسیداں میں مقدمہ درج پولیس کو محمد شبیر نے بتایا کہ مویشی پال کر گزر بسر کرتا ہے۔میری چارقیمتی بکریاں گھر کے پاس کھیت سے نامعلوم چوروں نے چوری کرلی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک مہران کار سوار مویشی چور گروہ مویشی چوری کی کوشش کرنے دوران مقامی لوگوں کی جانب سے پیچھا کرنے پر مہران گاڑی سمیت مسروقہ بکری چھوڑ کر پیدل فرار ہوگیا تھا۔جبکہ گزشتہ ہفتے کرولا کار سوار تین رکنی گروہ کو سرقہ کی گئی بکری سمیت پکڑ کر مقامی لوگوں نے تھانہ کلرسیداں پولیس کے حوالے کیا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں