کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)لڑائی جھگڑے میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم کی عدالت میں مقدمہ نمبر 422 کی سماعت کے دوران ملزم نصرت محمود سکنہ موہڑہ بختاں کی ضمانت منسوخ کر دی جس پر ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔رمضان المبارک کے دوران لڑائی جھگڑے میں اڈیالہ جیل میں قید وقار نے فرزان احمد کے بیٹے کو زخمی کر دیا تھا جس پر فرزان احمد نے تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے وقار حیدر‘ ثاقب و دیگر پر بیٹے کو مضروب کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا اسی مقدمہ کی پیروی کے دوران 16اگست کو فرزان احمد’اخلاق احمد‘ محمد عامر اور اظہر محمود نے وقار حیدر‘ ذوالفقار حیدر‘ تنویر اور ثاقب و دیگر پر حملہ آور ہوئے جس سے وقار حیدر کا بازو ٹوٹ گیا جبکہ افراد مضروب ہو گئے۔جس پر کراس مقدمہ تھانہ کلرسیداں میں درج ہواجس میں نصرت‘ فرزان احمد’اخلاق احمد‘ محمد عامر اور اظہر محمود و دیگر کو احاطہ عدالت میں لڑائی جھگڑا کرنے اور تاریخ پر افراد کو زخمی کرنے کا الزام لگایا گیا گزشتہ روز عدالت میں سماعت کے دوران جج عبدالقیوم نے ملزم نصرت محمود سکنہ موہڑہ بختاں کی ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا تاہم ملزم پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔