278

کلرسیداں‘سپیئر پارٹ کی دوکان سے لاکھوں کا سامان چوری

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں میں واقع سپیئر پارٹ کی شاپ میں چوری،چور لاکھوں کا قیمتی سامان لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق حیدر علی ساکن لونی سلیال مرید چوک نے پولیس کو بتایا کہ خوشحالی بنک کے پاس احرام آٹوز کے نام سے سپیئر پارٹ کی دوکان ہے گزشتہ روز شام پونے چھ بجے دوکان بند کر کے گھر گیا شام 8بجے استاد وسیم جو ہماری مارکیٹ میں ٹریکٹر کی ورکشاپ کرتا ہے نے اطلاع دی کہ آپ کی دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں میں اور میرے بھائی زرغام بیگ،گل اندام بیگ موقع پر پہنچے تو دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اندر داخل ہوا انجن آئل 26ڈبے مالیتی 78000,کلچ پریشر سیٹ چار عدد مالیتی 35200،گوڈا کٹ سیٹ 9عد د مالیتی 22500،چمٹا سیٹ چار عدد 13200،پلک واٹر سیٹ چھ عدد مالیتی 12000،کولینٹ بوتل 8عدد 7000موجود نہ تھے کاروائی کر کے میرا سامان برآمد کرایا جائے اور ملزمان گرفتار کیے جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں