202

کلرسیداں‘توہین عدالت پرتحصیلدارکو ہتھکڑی لگ گئی

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) معزز عدالت کی جانب سے متعدد بار نوٹسزجاری ہونے کے باوجو د پیش نہ ہونے پر تحصیلدار کلر سیداں کو بیلف کے ذریعے ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیاتحصیلدار کلر سیداں محمود احمد بھٹی کو عزیز الحق بنام امجد تبریز کے کیس استقرار حق جس میں تحصیلدار کلر سیداں کو نشاندہی رپورٹ تیار کر کے عدالت میں جمع کروانے کا حکم جاری ہوا تھا مگر گزشتہ پانچ ماہ کے عرصہ کے دوران نوٹسز جاری ہونے کے باوجود وہ عدالت پیش ہوئے نہ ہی انہوں نے نشاندہی رپورٹ جمع کروائی جس پر سول جج کلر سیداں محمد عابد اعوان نے ورانٹ گرفتاری جاری کر کے بیلف،نصیر اشرف اورراجہ شہزاد کے ذریعے تحصیلدار کو ہتھکڑی لگا کر عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر انہیں پیر کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے رویے کی معافی مانگ لی اور نشاندہی رپورٹ بھی معزز عدالت میں پیش کر دی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں