210

کلرسیداں‘اساتذہ کو دسمبر کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں کے اساتذہ کو 04 جنوری کو بھی تنخواہ نہ مل سکی جس کی وجہ سے اساتذہ برادری میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔اساتذہ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں 31 دسمبر کو تنخواہیں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا مگر پانچ یوم کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ان کے اکاؤنٹس میں ابھی تک تنخواہیں کریڈٹ نہیں ہو سکیں۔ادھر کلر سیداں میں قومی بنک کے منیجر نے رابطہ پر بتایا کہ ان کے بنک میں دیگر محکمہ جات کے ملازمین کی تنخواہیں وصول ہونے کے بعد ادا کر دی گئی تھیں تا ہم محکمہ تعلیم کے اساتذہ کی تنخواہیں ابھی تک وصول نہیں ہوئیں۔مقامی بنک منیجر کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس راولپنڈی اساتذہ کی تنخواؤں کا چیک مین برانچ راولپنڈی کو ارسال کر دیتا ہے جسے بعد ازاں سٹیٹ بنک سے کلیئر نس ملنے کے بعد متعلقہ بنکوں میں آن لائن ٹرانسفر کر دیا جاتا ہے۔ادھر جب تنخواؤں کی غیر ضروری تاخیر کے حوالے سے مین برانچ راولپنڈی سے رابطہ قائم کیا گیا تو معلوم ہواکہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس راولپنڈی کے اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر محمد احسان نے لسٹوں کے ہمراہ جو چیک مین برانچ راولپنڈی کو بھیجوایا تھا اس میں واضح فرق ہونے کی وجہ سے چیک واپس کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ کلر سیداں میں 411کے قریب اساتذہ مجوعی طور پر دو کروڑ 21 لاکھ روپے کی رقم تنخواہ کی مد میں کلر سیداں کے قومی بنک سے وصول کرتے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں