کلرسیداں، چوروں سے پیسے لیکر چھوڑنے والا انسپکٹر معطل 214

کلرسیداں، چوروں سے پیسے لیکر چھوڑنے والا انسپکٹر معطل

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چوری میں ملوث ملزمان کو تھانہ کلرسیداں لے جا کر مک مکا کر کے چھوڑنے والے تھانہ کلرسیداں کے سب انسپکٹر شاہد کو اعلیٰ افسران نے معطل کر دیا۔چارج شیٹ جاری ۔متاثرہ نوجوان راجہ اظہر نے سوشل میڈیا کے ذریعے حکام بالا سے انصاف کی اپیل کی تھی۔
چند روز قبل دوکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت افغانی چوروں کو قابو کر کہ حوالہ پولیس کیا تو سب انسپکٹر شاہد نے 50 ہزار رشوت لے کر چوروں کو چھوڑ دیا افغانی چوروں کو تھانہ میں دوران تفتیش کھڑا ہوا دیکھا جا سکتا ۔ مطابق کلر سیداں میں یہ دو افغانی اور کباڑیہ جو راجہ اظہر کی سینٹری گودام سے پہلے تین پر تالے توڑ کر چوری کرتے تھے۔
کیمروں میں ان کو پہچان کر 15 کال کر پولیس کو مال مقدمہ اور ان افغانیوں کے ساتھ افغانی کباڑیے کو بھی کلر سیداں کے دوکانداروں نے گرفتار کرایا اور سب انسپکٹر شاہد نے 50 ہزار لیکر چھوڑ دئیے۔ دوکانداروں نے انسپکٹر کے خلاف سی پی او راولپنڈی آر پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس کے کر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں