79

کلرسیداں،گیارہ جواری ضمانتیں منظورہونے پر عدالت سے رہا


کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ نے قمار بازی ایکٹ کے تحت گرفتار ہونے والے 11 ملزمان کی ضمانتیں پچاس پچاس ہزار روپے مالیت کے مچلکے جمع کروانے پرمنظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے جبکہ جوئے کے دوران برآمد ہونے والے 11 عدد اصیل مرغ محکمہ لائیو اسٹاک کے حوالے کر نے کا حکم جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوبیرن کلاں کے علاقے میں اصیل مرغوں کی لڑائی کی آڑ میں جوئے پر چھاپہ مار کر 11 ملزمان اور اصیل مرغ برآمد کر لئے تھے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں