184

کلرسیداں،کارسرکار میں مداخلت اور خاتون اغواء کیس کے دو ملزمان گرفتار

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن،02اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کارسرکار میں مزاحمت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عامر شہزاد کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم عامر شہزاد نے سال 2018میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کار سرکار میں مزاحمت کی تھی،جبکہ دوسری کاروائی کے دوران کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم رشید کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم رشید نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شادی شدہ خاتون کو اغواء کرنے کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کی تھی،واقعہ کا مقدمہ رواں سال متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ کلرسیداں میں درج کیاگیاتھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں