181

کلرسیداں،ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر متعدد کیخلاف مقدمات درج

تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کلر سیداں راجہ عبدالجبار نے دس مختلف جگہوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے جبکہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں پانی کی ٹینکی سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر پرنسپل سمیت مختلف افراد کیخلاف مقدمات درج کروا دہئے گئے ہیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کلر سیداں نے ہیلتھ سپروائزر واجد حسین اور سینٹری انسپکٹر عمران توقیر کے ہمراہ ڈینگی سرویلنس کے دوران چوآ خالصہ،سرصوبہ شاہ،دوبیرن کلاں،شاہ باغ اور کلر سیداں میں دورے کے دوران کباڑخانوں، دکانوں، فیکٹریوں اور ایک عدد پٹرول پمپ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مقدمات درج کروا دہئے۔دریں اثناء کباڑ خانے سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے کے بعد کباڑ خانے کے رفیق نامی شخص نے ڈینگی لاروا کا سمپل چھین کر ضائع کر نے اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کروا دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں