کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں پولیس کی کاروائی،رابری کی واردات میں ملوث02 ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم 01لاکھ 50ہزار روپے اور 01موبائل فون برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے رابری کی واردات میں ملوث 02ملزمان نعمان اور طالب کو گرفتا رکرلیا،ملزمان سے مسروقہ رقم 1 لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون برآمد ہوا،ایس پی صدراحمد زنیر چیمہ نے کلرسیداں پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے،شہریوں کو انکی جمع پونجی سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی
189