کلرسیداں شہر میں ڈاکو راج،چار نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر فلنگ سٹیشن کے کیشئر سے 10لاکھ کیش لوٹ لی۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج شام ساڑھے چار بجے کے لگ بھگ پنڈی روڈ پر واقع فلنگ سٹیشن کاکیشئر شعیب بینک میں کیش جمع کروانے جارہا تھا کہ گرلز ہائی سکول کلرسیداں کے قریب چار نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر شعیب کی گاڑی روک لی۔ ڈاکوؤں نے زمین پر فائرنگ کرتے ہوئے شعیب کو نقدی والا بیگ حوالے کرنے کا کہا۔ شعیب نے گاڑی کا شیشہ نیچے کیا تو ڈاکوؤں نے نقدی والا بیگ چھین لیا۔
ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکو واردات کے بعد پنڈی روڈ جانب فرار ہوئے۔ذرائع کے مطابق کلرسیداں پولیس نے ضابطے کی کاروائی شروع کردی۔
136