327

کلرسیداں،چور سکول ٹیچر کے گھر کا صفایا کر گئے

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) سکول ٹیچر کے گھر میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان گھر سے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر اشیاء سمیٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مسماۃ نجمہ اشفاق سکنہ غزن آباد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں ایک پبلک سکول میں تدریسی فرائض سر انجام دے رہی ہوں۔آج کل میں اپنے گھر میں ماربل لگوا رہی ہوں جس کی وجہ سے میں اپنی ہمشیرہ کے گھر میں رہتی ہوں۔گزشتہ روز رات نامعلوم ملزمان نے کچن کی کھڑکی کاٹ کر گھر میں موجود ایک عدد طلائی انگوٹھی، ایک جوڑی طلائی کانٹے،60 ہزار روپے کی نقدی،کٹر مالیتی 15 ہزار،پیک شدہ کمبل،جوسر مشین اور ٹارچ چور کر کے لے گئے ہیں۔مدعیہ کے مطابق اس سے قبل بھی اس کے گھر میں دو بار چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں