301

کلرسیداں،چار غیر قانونی آئل ایجنسیاں سیل مقدمات درج

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے پرچار غیر قانونی و غیر منظور شدہ تیل ایجنسی مالکان کیخلاف کرتے ہوئے مقدمات درج کر کے پلاسٹ کینز، ناپ پیمانے اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔پولیس نے نزاکت حسین کی غیر قانونی تیل ایجنسی سے تین عدد پلاسٹ کین،تین عدد ناپ پیمانے ڈیزل اور ایک عدد کیف برائے غیرقانونی فلنگ، اشتیاق حسین سے 80 لیٹر پٹرول، پٹرول ڈرمی،زین علی سے چار عدد پلاسٹ گیلن اور نعمان علی کی غیر قانونی ایجنسی سے دو عدد کین جن میں تیس تیس لیٹر پٹرول موجود تھا قبضہ میں لے کر الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں