ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل راولپنڈی کی تھانہ کلرسیداں کے علاقہ میں چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت موصول ہوئی کہ تھانہ کلرسیداں کے علاقہ بشندوٹ ڈھوک بھٹیاں کا رہائشی ملزم عبید الرحمان ولد عبدالرحمان مذکورہ ملزم چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد رکھتا ہے اور اسے شیئر کرتا ہے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار ملزم کو گرفتار کر لیا اور موبائل فون قبضے میں لے لیا تفتیش کرنے پر موبائل سے واٹس ایپ اکاؤنٹ نمبر کے ذریعے نابالغوں کی عریاں/ فحش ویڈیوز رکھنے/ منتقل کرنے میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق چائلڈ پورنوگرافی کی فحش ویڈیو بھی برآمد ہوئیں ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا
356