کلرسیداں،پٹواری کی آسامی کیلئے امیدواروں کا ٹیسٹ

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل کلرسیداں میں پٹواری کی آسامی کے لیے راولپنڈی سے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کا اے سی کلر سیداں نے دوبارہ ٹائپنگ ٹیسٹ لیا.تفصیلات کے مطابق پٹواری کی بھرتی کے لیے تحصیل کلر سیداں کے امیدواروں کا ٹیسٹ اتوار کو راولپنڈی میں لیا گیا تھا لیکن عوامی سطح پر بھرتی کی شفافیت کے حوالے سے تحفظات کے اظہار پر اے سی کلر سیداں میڈم رمشا جاوید نے میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے اور ان تحفظات اور شکوک شبہات کو دور کرنے کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا. ٹیسٹ کے لیے آنیوالے تمام امیدواروں کی بائیو میٹرک نادرہ تصدیق کی گئی. اور اس بات کی تصدیق کی گئی کے امیدوار خود اپنا ٹیسٹ دینے آیا ہے. اور اس کے بعد اے سی کلر سیداں میڈم رمشا جاوید، تحصیلدار محمود بھٹی، قانون گو خان بشیر، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر محمد عامر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ محمد ناظم کی نگرانی میں ٹیسٹ لیا گیا. اور تمام امیدوار ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب رہے. اور سب کی ٹائپنگ سپیڈ 40 لفظ فی منٹ سے زیادہ رہی. پاس شدہ امیدواروں کو جلد انٹرویو کے لیے بلایا جاے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں