کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ٹی ایم اے کلرسیداں کے 42 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل بنیادوں پر آرڈر جاری کر دیئے گئے – ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا اور حکومت کا شکریہ ادا کیا-صداقت علی عباسی ایم این اے نے خطاب کرتے ھوے مستقل ھونے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور ملک و قوم کے لیے بہتر سروس دینے کا عہد بھی کروایا – انہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں ٹی ایم اے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا بہت سارے لوگ بغیر پنشن اور سرکاری مراعات کے فارغ کئے جاتے رہے مگر آج ھماری حکومت نے یہ احسن قدم اٹھایا ھے-صحت کارڈ کی آفادیت پر زور دیتے ہوے انہوں نے کہا کہ آج ھماری حکومت نے ھر گھر کو لاکھوں روپے کی میڈیکل کوریج دے دی جسکا تصور کرنا سابقہ ادوار میں ناممکن تھا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید بھی موجود تھے
198