کلرسیداں،ریسکیو 1122 کلرسیداں کو 7 بجکر 42 منٹ پر کال موصول ہوئی کہ سروہا چوہدریاں کے پاس ایک ٹریفک حادثہ ہو گیا ہے اور تین مریض زخمی ہیں ریسکیو 1122 کلرسیداں کا عملہ بروقت پہنچا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کلرسیداں منتقل کیا عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے بعد سائیڈ پر کھڑی کیری ڈبہ سے ٹکراۓ
جس کے نتیجہ میں ریحان ولد تنویر عمر 14 سال سکنہ سروہا چوہدریاں سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گۓ جبکہ دیگر دو زخمیوں میں اسد رحمان ولد فضل رحمان عمر 19 سال سکنہ سروہا چوہدریاں کو سر پر چوٹ آئی جبکہ سفیان ولد افتخار عمر 23 سال سکنہ سروہا چوہدریاں کو سر اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر کلرسیداں منتقل کر دیا گیا