روات (شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں ،ن لیگ کا مہنگائی مکاو مارچ کا روات میں شاندار استقبال ،قیادت کوئی کارکنوں سے خطاب کیے بغیر اسلام آباد روانہ ہو گئی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب مہنگائی مارچ کے سلسلہ میں گزشتہ چند روز سے تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں اس سلسلہ میں پنڈی ڈویژن بھر سے ورکرز اپنے اپنے علاقہ کی سیاسی قیادت کے ساتھ جی ٹی روڈ پر مختلف مقامات پر بڑی تعدادمیں موجود تھے کلرسیداں سے بھی نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن قمرالسلام راجہ اور راجہ محمد علی کی قیادت میں ریلیاں روات میں قائدین کا استقبال کرنے پہنچیں دن بھر سڑکوں پر قائدین کے منتظر ورکرز اس وقت مایوس ہو گئے جب مریم نواز اور حمزہ شہباز چند سیکنڈہاتھ ہلانے کے بعد گاڑی میں سوار ہو کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گئےگوجرخان ،مندرہ اور روات کے مقام پر کارکنوں کی خاصی تعداد موجود تھی دوسری جانب گزشتہ روز گوجرخان اور روات میں لیگی قیادت میں اختلافات واضح اس وقت نظر آئے جب سابق صوبائی وزیر چوہدری ریاض اور راجہ جاوید اخلاص نے الگ الگ استقبالیہ کیمپ لگائے اسی طرح روات میں قمرالسلام راجہ اور نوید بھٹی کی جانب سے قیادت کے استقبال کے لیے الگ الگ کیمپ لگائے گئے تھے چوک پنڈوڑی سے سابق چیئرمین و سینئر لیگی رہنما زبیر کیانی کی قیادت میں یوسی بشندوٹ اور یوسی گف پر مشتمل قافلہ چوک پنڈوڑی سے کلرسیداں کی جانب روانہ ہوا اور کلرسیداں سے سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کی قیادت میں آنے والے قافلہ کے ہمراہ روات روانہ ہوا ،شاہ باغ کے مقام پر سابق نائب ناظم مداح شاہ اور سابق وائس چیئرمین ظفر عباس مغل نے استقبال کیا ،ڈھوک میجر کے مقام پر چوہدری خرم سلطان نے ریلی کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمانوں کی تواضع کی چند فرلانگ کے فاصلہ پر سابق چیئرمین نوید بھٹی نے بھی ریلی کے شرکا کا استقبال کیا اور استقبالیہ کیمپ میں موجود لوگوں کی تواضع کی اور ریلیاں روات کی جانب روانہ ہو ئیں۔سب سے آخر میں سابق ایم پی اے راجہ محمد علی اور سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت کی قیادت میں قافلہ شام سات بجے کے قریب روات پہنچا جس میں شرکا کی تعداد کافی زیادہ تھی
342