ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد عامر خان نیازی نے ناقص کارکردگی پر تھانہ کلر سیداں میں تعینات ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا جبکہ سب انسپکٹر اسرار احمد کو ان کی جگہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔یاد رہے کہ کلر سیداں میں ان کی عرصہ تعیناتی کے دوران اندھے قتل اور قتل کی دیگر متعدد وارداتوں میں ملزمان کا سراغ لگایا جا سکا نہ ہی نامزد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی جس پر تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سلطان قمر نے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی کیخلاف کارروائی کی سفارش کی تھی جس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے انہیں معطل کر کے لائن حاضر کر دیا۔یاد رہے کہ تھانہ کلر سیداں کے نئے ایس ایچ او نے تعیناتی کے فوری بعد تفتیشی آفسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے میٹینگ طلب کر لی تھی اور ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کی سرزنش کرتے ہوئے انچارج ایچ آئی یو سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔
