97

کلرسیداں،ناقص تفتیش پر اے ایس آئی نبیل کو چارج شیٹ ،انکوائری کا حکم

ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کی جانب سے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،مقدمہ کی ناقص تفتیش پرکلر سیداں کے اے ایس آئی نبیل کو چارج شیٹ ایس ڈی پی او کہوٹہ کو انکوائر ی کا حکم،بدعنوانی کی شکایت پر کانسٹیبل رضا شاہ اور آکاش معطل ،محکمانہ کاروائی کا حکم ،شہری سے نارواسلوک کی شکایت پر ٹریفک وارڈن انسپکٹر عبدالوحید کو چارج شیٹ کا حکم،تھانہ کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی،بدعنوانی یا ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، ایس ایچ اوز دن03بجے سے شام 06بجے تک اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہتے ہوئے شہریوں کے مسائل خود سنیں ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں