408

کلرسیداں،موبائل شاپ ڈکیتی کے تمام ملزمان گرفتار

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں پولیس نے چھ ما ہ قبل کلر سیداں تھانہ روڈ میں موبائل فونز کی دکان پر ہونے والی نقب زنی کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔پولیس نے ملزمان سے 35 کے قریب مسروقہ موبائل فونز بھی برآمد کر لئے ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں چن زیب سکنہ لونی مشراں، محمد جواد اور گل ریز سکنائے سروہا چوہدریاں شامل ہیں۔یاد رہے کہ چھ ماہ قبل تھانہ روڈ پر واقع موبائل فونز شاپ پر نقب زنی کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے قیصر سفیر نامی شخص کی دکان سے 15نئے موبائل فونز اور 21 کے قریب سیکنڈ ہینڈ موبائل فونز جن کی مالیت چھ لاکھ روپے بیان کی گئی تھی اور گلے میں موجود تیس ہزار روپے کی نقدی چرا لی گئی تھی جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے چوری کی واردات کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں