120

کلرسیداں،معاشی حالات سے تنگ شخص نے خودکشی کر لی

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں کے نواحی گاؤں منیاندہ میں گھریلو معاشی حالات سے تنگ ایک 45سالہ شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی واقعات کے مطابق منیاندہ ڈھوک کا شوکے رہائشی 45سالہ قیصر منہاس کی نعش اسکے مکان کی چھت پر خون میں لت پت پڑی ملی اور اس کے پاس ایک پستول پڑا ملا کلرسیداں پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سے پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو اس کے بھائی اسرار الحق کے حوالے کر دیا۔ حتمی رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ کلرسیداں پولیس کے مطابق متوفی مالی مسائل کا شکار تھا جس کی وجہ سے وہ گزشتہ چار ماہ سے بچوں کی فیسیں بھی ادا نہیں کا سکا تھا جبکہ کلر سیدان میں جس مکان میں رہائش پذید تھا اس کا کرایہ بھی اس کے ذمے واجب الادا تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار رہتا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں