کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں،مشہور قتل کیس کے ملزم کی ضمانت منظور۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے ملزم کے وکیل جاوید چشتی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق دلاسہ خان نے مقدمہ نمبر 134 درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میرے 27سالہ بیٹے جمشید خان کو پیر بنوں پلاؤ کچن مرید چوک میں نیاز علی اور اس کے بیٹے ابوذر نے گولیاں اور چھریاں مار کر قتل کر دیا ہے اور مقتول کے ہونٹ اور ناک بھی کاٹ دی ہے۔ وقوعہ سے اڑھائی سال بعد ملزم ابوذر کو کلرسیداں پولیس نے گوجرانولہ سےگرفتار کر کے پسٹل برآمد کیا تھا۔ ملزم کے کونسل جاوید چشتی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پراسیکیوشن کے پاس ملزم کے خلاف کوئی ایک بھی براہ راست ٹھوس شہادت موجود نہیں اور پسٹل کی م
