362

کلرسیداں،مختلف واقعات میں لڑکی اغوااور لڑکاگھر سے غائب ہو گیا

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلر سیداں کی حدود میں دو مختلف واقعات میں سکول کی طالبہ اغواء ہو گئی جبکہ دوسرے واقعہ میں میچ کھیلنے کیلئے جانے والا 23 سالہ نوجوان پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔پہلے واقعہ میں خضر نامی شخص نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میری بھانجی مسماۃ (م) جو کہ راولپنڈی ایس او ایس سکول میں زیر تعلیم تھی گزشتہ روز اپنے سکول سٹاف کے ہمراہ گھر آئی جس کے تھوڑی بعد یہ کہتے ہوئے باہر نکل گئی کہ سکول کا سامان لینے جانا ہے جس کے بعد وہ تاحال واپس نہ آئی۔مدعی نے محمد اکرام ناجوان پر اغواء کا شبہ ظاہر کیا ہے کیونکہ وہ اس کے سکول بھی جاتا رہا ہے اور بھانجی کیساتھ کا رابطہ میں بھی تھا۔دوسرے واقعہ میں بیوہ مسماۃ (ز) نے اپنی تحریری درخواست میں بتایا کہ میرا 23 سالہ بیٹا چن زیب مورخہ 25 دسمبر،بوقت دو بجے دن کلر سیداں سپورٹس گراؤنڈ میں میچ کھیلنے کیلئے گیا جو تا حال واپس نہیں آیا۔جب رات 9 بجے کے قریب رابطہ کیا تو میرے بیٹے کا موبائل فون آن تھا جس کے بعد موبائل فون بھی بند ہو گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں