راولپنڈی( نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کی تھانہ کلرسیداں میں کھلی کچہری،ایس ڈی پی اوکہوٹہ،ایس ایچ او کلرسیداں،تفتیشی افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ناقص تفتیش پر تھانہ کلرسیداں کے تفتیشی افسر کو معطل کرنے کا حکم،تھانہ کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ، خدمات کی فراہمی اور بہتر ین سروس ڈیلیوری کویقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کررہی ہے،ایس پی راول۔تفصیلات کے مطابق ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے تھانہ کلرسیداں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس ڈی پی اوکہوٹہ،ایس ایچ او کلرسیداں،تفتیشی افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے ناقص تفتیش پر تھانہ کلرسیداں کے اے ایس آئی فرحت کو معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ، خدمات کی فراہمی اور بہتر ین سروس ڈیلیوری کویقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کررہی ہے۔
119