راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی،04ملزمان گرفتار،گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرنے والے 03ملزمان اسرار عباس،محمد باسط اورنظام خان کو گرفتارکرلیا،ملزمان سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے،جبکہ تھانہ کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرنے والے ملزم اکرام الحق کو گرفتارکرلیا، ملزم سے گیس سلنڈر ز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شابا ش دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔
153