145

کلرسیداں،صفائی کے ناقص انتظامات پر ریفریشمنٹ سنٹر مالک کیخلاف مقدمہ درج

صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کلر سیداں میں ریفریشمنٹ سنٹر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔اسماء شفیق نے استغاثے میں تحریر کیا کہ میں ہمراہ انیقہ حسن (فوڈ سیفٹی آفیسر) اور کنول عابد (اسسٹنٹ فوڈ آفیسر) نے دن ایک بجے کے قریب نصیر عبدل علی،ریفریشمنٹ سنٹر مین چوک کلر سیداں کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران ریفریشمنٹ سنٹر میں صفائی کے انتظامات ناقص پائے گئے جبکہ نصیر عبدل علی کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے وقتا روقتاصفائی کے متعلق ہدایات بھی دی جاتی رہی تھیں جس پر اس نے کوئی توجہ نہ دی۔گزشتہ روز بھی معائنہ کے دوران صفائی کی ابتر صورتحال پائی گئی جس پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں