کلرسیداں،سیاسی مداخلت پر معطلی ڈاکٹر کا عدالت جانے کا اعلان 125

کلرسیداں،سیاسی مداخلت پر معطلی ڈاکٹر کا عدالت جانے کا اعلان

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی مداخلت پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں گزشتہ تین ماہ سے تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حافظ غلام مرتضی جنجوعہ کو معطل کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات گریڈ 18 کی سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عابدہ پروین کو ایم ایس کی اضافیاں ذمہ داریاں دے دیا گیا ہے۔ادھر سابق ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضی جنجوعہ نے اپنے معطلی کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاہے۔یاد رہے کہ سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عابدہ پروین کا تعلق کلر سیداں سے ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں