196

کلرسیداں،زیادتی کیس کے دو ملزمان کو25،25 سال قید کا حکم

کلرسیداں ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) بناہل کا مشہور زیادتی کیس میں فیصلہ دونوں ملزمان ضیافت اور غالب کو 25 25 سال قید اور 50 50 ہزار جرمانہ تھانہ کلرسیداں کی حدود میں مقدمہ نمبری 59/20میں 13 سالہ بچی کے ساتھ ز یاتی کیس میں سیشن کورٹ راولپنڈی سے ہوا ۔مقدمہ کی پیروی کلرسیداں کے نوجوان وکیل چوہدری محمد آصف ایدووکیٹ اور ان کے استاد غلام فاروق عوان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی ۔انہوں نے معزز عدالت کو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام ثبوت اور شواہد ملزمان کے خلاف ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ معاشرے کے اندر ایسے لوگ بد نما دبہ ہیں۔اس موقع پر غلام فاروق اعوان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور چوہدری آصف ایڈووکیٹ کلرسیداں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے اندر بے راہ روی انتہائی زیادہ نوجوانوں میں پھیل چکی ہے اور معاشرے کے اندر اصلاح کی اشد ضرورت ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں