
کلر سیداں ,تنازعہ جگہ پر مکان کی تعمیرات پر لڑائی جھگڑا، فائرنگ سے بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا ہے۔محمدعمران سکنہ پھلینہ نے مضروبی حالت میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں گزشتہ روز قریب گیارہ بجے دن، اپنے مکان کی تعمیرات میں مصروف تھا کہ اتنے میں مسمیان فردوس جمال مسلح 12 بور، قدیر مسلح پسٹل 30 بور اور ذوالفقار مسلح پسٹل 30 بور آ گئے اور گالم گلوچ شروع کر دی اور کہنے لگے کہ یہ ہماری زمین ہے مکان کی تعمیرات بند کردو وگرنہ قتل کر دہئے جاؤ گے۔اس موقع پر فردوس جمال نے 12 بور کاربین سے فائر کیا جو میرے پاؤں پر لگا جس سے میں زخمی ہو کر زمین پر گر گیا اور ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔ادھر پولیس نے مخالف گروپ سے زخمی ہونے والے قدیر کی طرف سے بھی درخواست وصول کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔