134

کلرسیداں،زائد کرایہ اور اوولوڈنگ پر 39گاڑیوں کے چالان

کلر سیداں (شہباز رشید چوہدری،نمائندہ پنڈی پوسٹ)زائد کرایہ وصولی اور اوور لوڈنگ کی عوامی شکایات پر 39 گاڑیوں کے چالان ۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں تا راولپنڈی روٹ پر زائد کرایہ اور اوور لوڈنگ کی عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کےڈی ایس پی ملک اظہر کی زیر نگرانی انسپکٹر خاور عباس اور بیٹ انچارج سب انسپکٹر عادل منیر و دیگر عملے نے کاروائی کرتے ہوئے اےسی بس سروس کی 13 جبکہ دیگر پبلک سروس39 گاڑیوں کے چالان مرتب کرتے ہوئے مبلغ 28 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔اس موقع پر عوام علاقہ و مسافروں نے سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ملک اظہر کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹراپنا قبلہ درست کر لیں مسافروں سے اوور چارجز اور اوور لوڈنگ سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں