131

کلرسیداں،دیار کی لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام 1 گرفتار

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کلر سیداں نے محکمہ جنگلات کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ لکڑی برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس پوسٹ شاہ خاکی اور محکمہ جنگلات کلرسیداں کے عملےنے شاہ خاکی کس کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئےایک مشکوک شاہزور ڈالے کو روک کر چیک کیا۔ جانچ پڑتال پر قیمتی لکڑی از قسم دیار کئ دس کڑیوں سمیت 150بالے دیار برآمد ہوئے۔برآمدہ لکڑی از قسم دیار کی مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ تقریباً پونے پانچ لاکھ روپے بتایا جاتا ہے۔مزید پولیس جانچ پڑتال پر شاہزور ڈالے کا ڈرائیور ساجد اور ہمراہی شخص عظیم اختر مذکورہ لکڑی کی بابت کوئی اجازت نامہ یا پرمٹ نہ پیش کرسکے۔جس پر پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کے عملے نے قیمتی لکڑی سمیت شاہزور ڈالے کو قبضہ پولیس میں لے کر مذکورہ اشخاص خلاف جنگلات کی قیمتی لکڑی چوری کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے مسروقہ لکڑی سمیت مذکوران کو تھانہ کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں