132

کلرسیداں،خاتون سے زیادتی کی کوشش شور کرنے پر ملزم فرار

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مہوش بی بی دختر عزیز احمد سکنہ منڈی بہاؤالدین نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں مسماۃ گل ناز سکنہ دیہہ کے گھر بطور ملازمہ کام کرتی ہوں۔گزشتہ روز میں اپنی مالکن کیساتھ اس کے بھائی کی شادی پر ڈھوک الف داخلی سرصوبہ شاہ کلر سیداں آئے ہوئے تھے کہ رات 9 بجے کے قریب میں اپنی مالکن کے چھوٹے بیٹے جس کی عمر تقریبا تین سال ہے کو مکان کے اوپر والے کمرے سے دودھ لینے کیلئے گئی اور جونہی میں کمرہ کے اندر داخل ہوئی تو اسی اثناء میں طیب سکنہ ڈھوک الف آ گیا اور اس نے مجھے پکڑ لیا اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی اور چھڑانے کی کوشش کی تو میری قمیض پھٹ گئی اور میں نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر مالکن اور دیگر شادی پرآئے افراد موقع پر آ گئے اور ملزم وہاں سے بھاگ گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں