62

کلرسیداں،جواء کھیلنے والے 11 جواری اور 1 منشیات فروش گرفتار

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں کی ٹیم نے ملزم عبدالرحمان (عرف حکیم) کو 2.4 کلو چرس سمیت گرفتار کیا گیا، تو دوسری جانب مرغوں کی لڑائی کے بہانے جوئے میں ملوث 11 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی راجہ شاہد محمود نے کانسٹیبل ناصر کیانی، راجہ اسد، اور مرزا عادل کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرحمان (عرف حکیم) کو گرفتار کیا، جو کئی سال سے منشیات فروشی میں ملوث تھا۔ اس کارروائی میں 2400 گرام چرس برآمد کی گئی اور ملزم کو 9C کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے
گزشتہ روز ایک اور کاروائی میں پچھوٹ دبیرن میں مرغوں کی لڑائی کے دوران جوئے کی اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 11 اجواریوں کو گرفتار کر لیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں