کلرسیداں پولیس نے اصیل مرغوں کی لڑائی پر لگی قمار بازوں کی محفل الٹ دی،11 قمار بازگرفتار،03 فرار۔موقع سےداؤ پر لگی رقم،موبائل فونز سمیت مؤٹر سائیکلز برآمدکرلیے۔ذرائع کے مطابق کلرسیداں پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوبیرن کلاں کے قریب کاروائی کرتے ہوئے اصیل مرغوں کی لڑائی پر لگی جوئے کی بازی کو الٹا دیا۔ پولیس نے موقع سے داؤ پر لگی26 ہزار روپے سے زائد کی رقم، 14موبائل فونز،03 موٹرسائیکلز سمیت 11اصیل مرغوں کو قبضے میں لیتے ہوئے 11 ملزمان مدثر،زین، شیراز،عمران وغیرہ خلاف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ ڈاکٹر طاہر اسلم، وقاص کیانی،سردار خان وغیرہ اپنے اصیل مرغوں ہمراہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
86