95

کلرسیداں،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 325 نئے خاندان شامل

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف عمران بٹ نے کہا ہے کہ تحصیل کلر سیداں میں 325سے زائد نئے مستحق خاندانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کا نام بے نظیر کفالت پروگرام میں مالی امداد اور تعلیمی وظائف کیلئے شامل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جن مستحق خواتین کو 8171سروس کے ذریعے 7000روپے کی رقم وصول کرنے کا پیغام ملنے کے باوجود اگر انہوں نے ابھی تک امداد وصول نہیں کی وہ “ایچ بی ایل کنیکٹ”کے منظور شدہ ایجنٹس سے رابطہ کریں اور اگر انہیں رقوم کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی آ رہی ہو تو وہ کلر سیداں میں بے نظیر انکم سپورٹ کے دفتر میں وزٹ کریں تا کہ ان کی رقم کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن خواتین نے اپنی امدادی رقوم وصول کر لی ہیں وہ سکول جانے والے بچوں کے تعلیمی وظائف کیلئے اندراج کروائیں۔انہوں نے بتایا کہ بیشتر نئے مستحق خاندانوں کی خواتین کے موبائل فون نمبرز جو ہمارے ریکارڈ میں موجود ہیں کیساتھ رابطہ میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں ایسی خواتین کو چاہئے کہ وہ امداد کی رقم کی فوری وصولی کیلئے ہمارے دفتر میں اپنے زیر استعمال موبائل فون نمبرکا اندراج یقینی بنائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں