138

کلرسیداں،ایک مریض میں ڈینگی وائرس تشخیص

کلر سیداں تحصیل میں ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد اسے راولپنڈی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے رابطہ پر بتایا کہ یوسی بھلاکھر کا رہائشی یاسر محمود جو کہ ڈی ایچ اے میں ملازم ہے گزشتہ روز بخار کی حالت میں اپنے آبائی گھر آیا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر بے نظیر ہسپتال راولپنڈی چلا گیا جہاں ضروری ٹیسٹوں کے بعد ڈینگی رپورٹس مثبت آ جانے پر اسے ڈینگی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی ڈی ایچ او نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیم آج متاثرہ شخص کے گاؤں جارہی ہے جہاں پورے علاقے میں سپرے اور سروئے کیا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں